10 اگست 2012 - 19:30

پشاور… خيبرايجنسي ميں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپ ميں 2 رضاکار جاں بحق اور ايک شدت پسند مارا گيا.جمرود ميں بم پھٹنے سے دو افراد زخمي ہوگئے.

ابنا: ذرائع کے مطابق تحصيل باڑہ کے علاقے اکاخيل ميں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپ ہوئي.جھڑپ ميں 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابي کارروائي ميں ايک شدت پسند ہلاک ہوگيا.دوسري جانب جمرود بازار کے قريب روڈ کنارے نصب بم پھٹ گيا جس سے افغانستان جانيوالے ٹريلر ميں سوار دو افراد زخمي اور ٹريلر کو نقصان پہنچا.واقعے کے بعد سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں ليکر سرچ آپريشن شروع کرديا.

.......

/169